20 جولائی، 2014، 11:23 PM

افخم

ایرانی قوم ،فلسطینی عوام کے ساتھ / شجاعیہ پر اسرائیلی بمباری کی مذمت

ایرانی قوم ،فلسطینی عوام کے ساتھ / شجاعیہ پر اسرائیلی بمباری کی مذمت

مہر نیوز/20 جولائی / 2014ء: اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ کی ترجمان نے فلسطینیوں پر اسرائیلی ظلم و ستم اور بربریت کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایرانی عوام اور حکومت فلسطینی عوام کے ساتھ ہیں اور فلسطینیوں پر اسرائيل کی بربریت پر ایران خاموش تماشائی نہیں رہےگا۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ کی ترجمان محترمہ مرضیہ افخم نے فلسطینیوں پر اسرائیلی ظلم و ستم اور بربریت کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایرانی عوام اور حکومت ،  فلسطینی عوام کے ساتھ ہیں اور فلسطینیوں پر اسرائيل کی بربریت پر ایران خاموش تماشائی نہیں رہےگا۔ترجمان نے کہا کہ ایران ماضی کی طرح فلسطینیوں کے ساتھ ہے۔ ترجمان نے کہا کہ یوم قدس کے موقع پر ایران اور عالم اسلام فلسطینی عوام کے حق میں عظیم ریلیوں میں شرکت کرکے فلسطینیوں کے ساتھ یکجہتی کا مظاہرہ کریں گے۔ ترجمان نے غزہ کے شجاعیہ علاقہ پر اسرائیل بمباری کی شدید الفاظ میں مذمت کی جس میں 40  فلسطینی شہکد ہوگئے ہیں

ترجمان نے کہا کہ فلسطین اور غزہ کے بارے میں عالمی اداروں کو اپنی ذمہ داریوں کو پورا کرنا چاہیے۔

News ID 1838472

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha